118

واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں شارٹ کورس کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)واپڈ انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ کے موضوع پرسپروائزرلائن سپرنٹنڈنٹس اور سب سٹیشن آپریٹرزکیلئے سات روزہ شارٹ کورس کا انعقاد کیاگیاجس میں کورس ڈائریکٹرمحبوب فرید،ایکسئین اسد نذیراور ایمان منظورنے ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ کا تعارف،جنرل سیفٹی رولز،پرمٹ ٹو ورک اور پی ٹی جی کی اہمیت،نیپرا پاو ر سیفٹی کوڈ،الیکٹرک شاک کے انسانی جسم پر اثرات،سی پی آر ،فرسٹ ایڈ،کام کی جگہ پر خطرات،ارتھنگ اینڈ گرائونڈنگ ،آگ سے حفاظت،رسک مینجمنٹ ،پبلک سیفٹی،روڈسیفٹی سمیت مختلف انتہائی اہمیت کے حامل موضوعات پر شرکاء کو تفصیلی ٹریننگ کروائی جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے انسٹرکٹرمبشرسعید اور ایمرجنسی ریسکیوسروس1122کے محمد مزمل کی طرف سے عملی ٹریننگ بھی کروائی گئی ۔مذکورہ کورس کے پہلے سیشن میں فیسکو ،گیپکو اورواپڈاسے کل 13ملازمین نے شرکت کی جس میں پہلی دو پوزیشنیں فیسکو کے سپروائزرلائن سپرنٹنڈنٹس نے اپنے نام کرلیں ۔کورس میں پہلی پوزیشن ریجنل ٹریننگ سنٹر فیسکو کے انسٹرکٹر /ایل ایس ون کبرال سعید ابدال جبکہ دوسری پوزیشن رورل سب ڈویژن ٹوبہ کے ایل ایس ون راحیل نعمان رشیدی نے حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں