واپڈا سٹی کمیونٹی سنٹر میں کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایکسپریس وے پر واقع واپڈا سٹی کے کمیونٹی سنٹر میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن زندگی کی بازی ہار گیا،ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی، سیالوی کالونی کا رہائشی28سالہ الیکٹریشن ہارون ولد اشرف واپڈا سٹی گیٹ نمبر1کے قریب کمیونٹی سنٹر میں تقریب کیلئے لائٹنگ کا کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروںکو چھو جانے سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو مذکورہ الیکٹریشن زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں