5

ورزش سے فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچاؤ ممکن

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی آلودگی سے جسمانی صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر کیا ورزش سے اس کے منفی اثرات کی روک تھام کی جاسکتی ہے؟اس سوال کا جواب برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دیا گیا۔لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طویل عرصے تک آلودہ فضا میں رہنے سے جسمانی سرگرمیوں کے مثبت اثرات گھٹ جاتے ہیں۔اس تحقیق میں 15 لاکھ سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔برطانیہ، چین، ڈنمارک اور امریکا سمیت متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی صحت کا جائزہ 10 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد ایسے علاقوں میں رہتے ہیں، جہاں فضائی آلودگی کی شرح زیادہ ہوتی ہے، وہاں ورزش کرنے سے کسی بھی وجہ سمیت کینسر اور امراض قلب سے موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔اسی طرح ورزش کرنے کی عادت سے صحت پر مرتب ہونے والے کچھ فوائد برقرار رہتے ہیں۔تحقیق میں فضائی آلودگی کے ننھے ترین ذرات کی سطح سے مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان ذرات کے باعث ورزش کے فوائد بہت تیزی سے گھٹ جاتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ دنیا کی لگ بھگ 45 فیصد آبادی ایسے خطوں میں مقیم ہے جہاں فضائی آلودگی کی شرح خطرے کی حد سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے یہ علم ہوتا ہے کہ اگرچہ فضائی آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں ورزش سے کچھ فائدہ ضرور ہوتا ہے مگر ان طبی فوائد کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ فضائی معیار کو بہتر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں