ورلڈباکسنگ نے تمام باکسرزکیلئے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا

کراچی (سپورٹس نیوز)ورلڈباکسنگ نے تمام باکسرزکیلئے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ورلڈباکسنگ کے فیصلے کے تحت ورلڈباکسنگ مقابلوں میں شرکت کرنے والے باکسرز کیلئے جینڈرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب پیرس اولمپکس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والی ایمان خلیف بھی ٹیسٹ کی زد میں آگئی ہیں، جینڈر ٹیسٹ کروانے تک ایمان خلیف کسی مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔ورلڈباکسنگ کے مطابق ایمان خلیف کیحوالے سے الجیریاکے باکسنگ فیڈریشن کو لکھ دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں