ورلڈہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر آگاہی واک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی (ایف ایم یو) میں وائس چانسلر آفس کے سامنے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت پروفیسر ظفر علی چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر رائے عارف، اور ڈاکٹر سلمان شکور نے کی۔واک کے شرکاء نے ہیپاٹائٹس کی روک تھام، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت اجاگر کرنے والے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے تاکہ عوام میں شعور بیدار کیا جا سکے۔ڈاکٹر محمد عرفان، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) اور پی ایس آئی ایم نے ہیپاٹائٹس کے عالمی اور ملکی بوجھ کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں