ورلڈ بنک کے وفد کا تحصیل کوٹ مومن کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف) ورلڈ بنک کے وفد نے چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر Abdelhak Bedjaoui کی سربراہی میں سرگودہا کی تحصیل کوٹمومن کا دورہ کیا اور بنک کے اشتراک سے جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد، کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان ، سینئر بیوکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی پی او صہیب اشرف نے دیگر افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 کوٹمومن کا دورہ کیا اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طالبات سے تدریسی سوالات کیے ، سکول آمد پر طالبات نے ٹیبلوز پیش کرکے مہانوں کا استقبال کیا۔ ورلڈ بنک کے وفد نے نواحی گاؤں میں پی آر ایم ایس سی کے پراجیکٹ فراہمی و نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے وفد کا والہانہ استقبال کیا اور پینے کے پانی کی فراہمی ، سیوریج مسا ئل کو حل کروانے اور صفائی کا مثالی نظام رائج کروانے پر حکومت پنجاب اور ورلڈ بنک کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تعمیر وترقی میں ان کا ادارہ بھرپور معاونت کر رہا ہے۔ مختص فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ وفد نے گاؤں میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور ضلع انتظامیہ اور سٹریس ریسرچ کی جانب سے لگائے جانے والے سٹریس کے اسٹال کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اہلیان کوٹ عمرانہ نے مہمان کو علاقہ کی روایتی شالز پہنائیں۔ جبکہ کمشنر جہانزیب اعوان نے وفد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں