48

ورلڈ بینک پاکستان پر مہربان

اسلام آباد (بیوروچیف)ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے رائیز دوم (RISE II)پروگرام کے تحت ساڑھے 300 ملین ڈالرز کے قرضے کی منظوری دیدی ہے۔ قرضہ کی منظوری بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر دی۔ اب آئی ایم ایف پاکستان کی 700 ملین ڈالرز کی دوسری قسط کے اجرا کی درخواست پر 11 جنوری 2024 کو غور کرے گا پاکستان نے تمام طے شدہ اصلاحات پر عمل کر لیا ہے جس کے بعد ہی ورلڈ بینک نے قرضہ منظور کیا ہے۔ اب اے آئی آئی بی سے بھی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بدھ کو 200 ملین ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہونے کے بعد توقع تھی کہ دیگر مالیاتی اداروں سے بھی قرضوں کا سلسلہ بحال ہو جائیگا۔ قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈی آر ایم پروگرام کے تحت قرضہ منظور کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں