55

ورلڈ سنوکر چیمپئن ٹرافی جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بٹ کشمیری فائونڈیشن انٹرنیشنل کے فنانس سیکرٹری محمد سبطین عابد بٹ نے عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن ٹرافی جیتنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے فرزند محمد آصف نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔ سبطین عابد بٹ نے کہا کہ دوحہ میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر عالمی سطح پر فیصل آباد کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرے تاکہ نوجوانوں کا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آ سکے۔ سنوکر چیمپئن محمد آصف قبل ازیں 2012 اور 2019 میں بھی سنوکر ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرکٹ کے علاوہ دیگر سپورٹس میں بھی کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں