ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان فارم میں آ گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) بگ بیش لیگ میں پاکستانی آل رانڈر شاداب خان نے تباہ کرن بولنگ کرتے ہوئے برسبین ہیٹ کے بیٹرس کے ہوش اڑا دیے۔پاکستانی کرکٹر شاداب خان جو کہ بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں وہ اپنی ٹیم کی جانب سے برسبین ہیٹ کے بیٹرز پر خوب گرجے اور عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔شاداب کی گگلی کے آگے برسبین کے بیٹرس بیبس نظر آئے، انھوں نے اپنی چکمہ دیتی گیندوں سے دو بیٹرز کو کلین بولڈ کیا جبکہ ایک بیٹر اسٹمپ اور ایک ایکچ آٹ ہوا۔سڈنی تھنڈر کے لیگ اسپنر شاداب خان نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔فاتح ٹیم کی جانب سے دیے گئے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز تک محدود رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں