ورلڈ کپ کیلئے ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ قومی ویمن ٹیم کا 15رکنی اسکواڈ جنوبی افریقہ سے 3ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا۔وویمنز کرکٹ ورلڈکپ بھارت اور سری لنکا میں 30ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے۔ پاکستان کے تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔ نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، گل فیروزہ اور نجیحہ علوی اسکواڈ سے باہر ہو گئی ہیں۔اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ نان ٹریولنگ ریزروز میں گل فیروزہ، نجیحہ علوی، طوبی حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں