32

ورلڈ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی کھلاڑی کو مبارکباد

لاہور (بیوروچیف) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2023 میں بیڈمنٹن میں گولڈمیڈل جیتنے پر ناہین خان اور فائزہ ناصر کو مبارک باد دی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ناہین خان اور فائزہ ناصر نے بیڈمنٹن کے ڈبلز مقابلے میں گولڈمیڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں نے سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا جس پر قوم کو ناہین خان اور فائزہ ناصر کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں