ورکشاپ مالک نے شہری کی مبینہ طور پر گاڑی ہڑپ کر لی

جڑانوالہ (نامہ نگار) ورکشاپ کے مالک نے مبینہ طور پر شہری کی گاڑی اور رقم ہڑپ کر لی ، متاثرہ شہری کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 150ر-ب کے رہائشی شہری امجد علی نے پولیس حکام کو دی گئی درخواست میں مو قف اختیار کیا ہے کہ ورکشاپ کے مالک نے مبینہ طور پر اسکی گاڑی ہتھیا اور رقم ہڑپ کر لی ہے درخواست گزار کے مطابق 27 فروری 2026 کو اس نے اپنی گاڑی مرمت و پینٹنگ کیلئے الزام علیہ اللہ رکھا کے حوالے کی اور اس کے کام کی مد میں 30 ہزار روپے بھی ادا کیے شہری کا کہنا ہے کہ الزام علیہ نے سات دن میں گاڑی واپس کرنے کا وعدہ کیا تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود تاحال گاڑی واپس نہ کی گئی۔متاثرہ شہری کے مطابق جب وہ گاڑی لینے ورکشاپ پہنچا تو معلوم ہوا کہ گاڑی وہاں موجود نہیں ہے۔جس پر شہری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی گاڑی مبینہ طور پر خورد برد کر لی گئی ہے،متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ الزام علیہ کی جانب سے وعدہ کے باوجود تاحال نہ گاڑی واپس کی گئی اور نہ ہی رقم لوٹائی گئی،جس سے شہری کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔متاثرہ شہری نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر الزام علیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس کی گاڑی و رقم کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں