40

ورکنگ جرنلسٹ ڈجکوٹ کی انسپکٹررائے فاروق سے ملاقات

ڈجکوٹ(نامہ نگار)تھانہ ڈجکوٹ میں انسپکٹر رائے فاروق نے چارج لے لیا ورکنگ جرنلسٹ ڈجکوٹ نے ڈجکوٹ میں کرائم کی شرح میں اضافے کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے تجاویز پیش کیں’ رائے فاروق نے کہا کہ منشیات فروشوں رسہ گیروں کے خلاف سخت ایکشن لوں گا’ ٹائوٹ مافیا کا داخلہ سختی سے بند ہے’ سائلین کو ڈائریکٹ سنوں گا اور یوسی ملازمین کو فوری تبدیل کیا جارہا ہے گشتی پارٹیز ترتیب دی ہے خود گشت کی نگرانی کروں گا اور ڈولفن فورس کو بھی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی’ سٹریٹ کرائمز کا خاتمہ اولین ٹاسک ہے تہرے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او رائے فاروق نے مثبت صحافت پر الیکٹرانک وارئیر گروپ رانا بلال انیق ، اجمل طفیل شاکر ، محمد شبیر جان ، حافظ امین طفیل، سید اشفاق بخاری ، ملک عداس ، اورفوٹو جرنلسٹ ملک حسن کی علاقہ کی بہتری اور مسائل کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں