259

وزارتِ حج و عمرہ کا بڑا اعلان، نسک ایپ اب آف لائن بھی مکمل فعال

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حجاج اور عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ,نسک ایپ اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی مکمل طور پر قابل استعمال ہوگی۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA)کے مطابق، یہ سہولت سعودی عرب کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں ایس ٹی سی (STC)، موبائلی، اور زین کے اشترا ک سے فراہم کی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد حجاج و زائرین کو دورانِ حج و عمرہ بہتر اور سہل ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ انکے سفرِ مقدس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آ ئے۔ وزارت کے ترجمان غسان النعیمی نے وضاحت کی کہ اب مقامی سعودی سم کارڈ استعمال کرنے والے افراد، خواہ ان کے پاس ڈیٹا پیکج فعال ہو یا نہ ہو، نسک ایپ کی تمام خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں