وزارت انسداد منشیات نشہ کے عادی افراد کے اعدادو شمار سے لاعلم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزارت انسداد منشیات ملک میں نشے کے شکار افراد کے اعدادو شمار سے لاعلم نکلی۔وزارت انسداد منشیات نے قومی اسمبلی میں گزشتہ 12سال سے سروے نہ ہونے کا اعتراف کرلیا، وزارت کے مطابق منشیات کے اعدادوشمار کے حوالے سے آخری سروے 2013میں ہوا۔آخری سروے کے مطابق ملک میں 15سال سے بڑے نشے کے عادی افراد کی تعداد 67لاکھ سے زائد تھی ، ان میں ایسے افراد بھی شامل تھے جو ذہنی تسکین کے لیے ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر ممنوعہ ادویات لیتے ہیں ۔وزارت انسدادمنشیات نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ سال 2024 میں کوئی سروے نہیں ہوا ،توقع ہے شماریات بیورو اس سال سروے کرے گا ۔جواب میں مزید کہا گیا کہ اے این ایف نے گزشتہ سال آپریشنز میں 267افراد کو گرفتار کر کے 739.633کلو منشیات ضبط کی ، گزشتہ سال کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف 302کاروائیاں کی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں