وزارت غذائی تحفظ کیلئے16ارب94کروڑ کے منصوبے منظور

اسلام آباد(بیورو چیف)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ نے آئندہ مالی سال کیلئے وزارت غذائی تحفظ کیلئے16ارب 94کروڑ روپے سے زائد کے 13منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹ کمیٹی اجلاس میں کیمل پراجیکٹ کو اونٹ سمجھنے کے معاملے کی باز گشت بھی سنائی دی۔سید حسین طارق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ کے حکام نے بریفنگ دی ۔ قائمہ کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے وزارت غذائی تحفظ کے 16ارب 94کروڑ روپے کے 13منصوبے منظور کرلئے ۔ تھر میں لائیو اسٹاک کی بہتری و تحفظ کا تھرکیمل کا ایک اب اٹھائیس کروڑ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ تھرکیمل منصوبے کو سینیٹ کمیٹی میں اونٹ سمجھنے پر قومی اسمبلی کے کمیٹی ارکان نے تعجب کا اظہار کیااور کہاکہ عجیب بات ہے کہ ایوان بالا کے ممبران تھر کیمل منصوبے کو اونٹ منصوبہ سمجھتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں