وزراء کی فوج ظفر موج خزانے پر بوجھ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدرانصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبادشہبازامیرعلی اعوان ایڈوو کیٹ نے آڈیٹرجنرل کی تازہ رپو ر ٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار ی وسائل کا بے دریخ استعمال مال مفت دل بے رحم کے مترادف ہے ، وزر ا ء کی فوج ظفر موج خزانے پر بوجھ بن چکی ہے جبکہ ان کی کارکردگی کہیں نظرنہیں آتی ، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ساری حکومت ہی ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہے ، انہوںنے کہا کہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ تشہیری مہم اور ڈنگ ٹپائو اسکیموں کے پس پردہ کرپشن ہو رہی ہے ۔ نا اہل حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں نے صوبے کے عوام کو مایوس کر دیا ہے ۔پہلے چینی برآمد کر دی گئی اور اب 7لاکھ50ہزار میڑک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔درآمد برآمد کرنے کے اس دھندے میں شوگر مافیا عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں