وزن کم کرنے کے صحت مند طریقے

رمضان کا مہینہ وزن کم کرنے کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے کیونکہ اس دوران ہمارے جسم میں قدرتی طور پر 14 سے 15 گھنٹے بھوک برقرار رہتی ہے، جس کی وجہ سے جسم میں موجود چربی پگھلنا آسان ہو جاتی ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ رمضان کے دوران بہت سے لوگ تلی ہوئی چیزیں جیسے پکوڑے اور سموسے کھا لیتے ہیں، جس کی وجہ سے عید تک ان کا وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے۔ اگر رمضان میں صحت مند طریقے سے وزن کم کرنا ہو تو اس کے کئی فائدے ہیں اور ان کو اپنانا ممکن ہے۔ تاہم، بہت کم لوگ ایسے طریقوں کو اختیار کرتے ہیں جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔ :وزن کم کرنے کے صحت مند طریقے درج ذیل ہیں غذا کی مقدار کو کم کرنا :سب سے پہلا اور اہم طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے جسم کی ضرورت سے کم کھائیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پھل، خشک میوہ جات اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں اور روٹی یا چاول کو کم مقدار میں کھائیں۔ اس سے آپ کے جسم کو فائبر ملے گا، اور آپ کا وزن صحت مند طریقے سے کم ہوگا۔ ورزش :دوسرا صحت مند طریقہ روزانہ ورزش کرنا ہے۔ اگر آپ روزانہ اپنی روٹین میں ورزش شامل کر لیتے ہیں تو آپ کا جسم خود بخود چربی پگھالنا شروع کر دے گا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ ورزش کریں، جس میں مختلف قسم کی ورزشیں شامل کی جا سکتی ہیں جیسے کہ واک، جاگنگ، یوگا یا اسٹرینتھ ٹریننگ۔ پوشیدہ غذا کا استعمال :وزن کم کرنے کے ایک اور صحت مند طریقے میں یہ ہے کہ آپ کھانے کی مقدار کو کم کر دیں۔ مثلاً اگر آپ ایک روٹی کھا رہے ہیں تو اسے آدھی کر دیں، یا اگر آپ ایک پلیٹ بھر کر چاول کھا رہے ہیں تو ان کی مقدار کو آدھا کر دیں۔ اس کے ساتھ رائتہ اور سبزیوں کا استعمال ضرور کریں، کیونکہ یہ آپ کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ قہوہ کا استعمال :وزن کم کرنے میں دارچینی کا قہوہ، زیرے کا قہوہ اور سونف کا قہوہ بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ان قہووں کا باقاعدگی سے استعمال آپ کی میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ مشر و با ت کا کم استعمال رمضان میں مشروبات کے استعمال کو کم کرنا بہتر ہے۔ روح افزا یا جام شیریں جیسے شربت پینے کے بجائے تازہ پھلوں کے جوس کا انتخاب کریں۔ ان جوسز میں چینی کی جگہ اسٹیویا کا استعمال کریں، کیونکہ یہ زیادہ صحت بخش اور قدرتی مٹھاس فراہم کرتا ہے۔ اس طرح آپ روزے کے دوران خود کو ہلکا اور تروتازہ محسوس کریں گے، جبکہ اضافی چینی کے نقصانات سے بھی بچ سکیں گے۔ یہ چند صحت مند طریقے ہیں جنہیں رمضان میں اپنانے سے آپ نہ صرف وزن کم کر سکتے ہیں بلکہ اپنی صحت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں