24

وزٹ ویزے پر سعودیہ جانیوالوں پر حج کرنے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد کوحج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا پر مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔وزٹ ویزا پرآنے والے ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ وزٹ ویزا کی مدت90روز ہے اور میعاد ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کرنا ضروری ہے۔وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ تقریبا350 کمپنیاں اور ادارے عازمین کی سعودی عرب آمد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی اور اسکے بعد واپس وطن روانگی تک بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں