وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودیہ جائینگے

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف سول و عسکری قیادت کے ہمراہ آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سیاسی و عسکری قیادت بھی ہو گی۔ وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انونسٹمنٹ اینیشی ایٹو سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی سعودی عرب جائیں گے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ 17ستمبر کو بھی سعودی عرب کا غیر معمولی دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک دوطرفہ تذویراتی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں