وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات متوقع

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں ملاقات طے ہوگئی۔وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری آج شام کو وزیراعظم ہائوس میں ملیں گے، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان دیرینہ مسائل زیرغور آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں