وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت سے ملکی ترقی کا خواب پورا ہورہا ہے،عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)میلاد کمیٹی یٰسین آباد کے صدر ماسٹر عبدالرزاق کی طرف سے سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں میاں طاہر جمیل کے صاحبزا د ے میاں آفاق طاہر’ سابق ڈپٹی میئر اکبرغوری’ سابق چیئرمینز چوہدری لیاقت علی کمبوہ’ ڈاکٹر عبدالقدیر’ میاں مبارک’ لیاقت غفاری’ ماسٹر جمیل’ ڈاکٹر آصف’ چوہدری خالد گجر’ صابر نسیم’ حافظ وحید ‘ ماسٹر صدیق ‘ چوہدری شفیق گجر’ ملک محمد عبداللہ’ چوہدری فاروق کمبوہ کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی’ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے’ مہنگائی میں کمی اور غریب عوام کو ریلیف مل رہا ہے’ مریم نواز شریف پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے عید سے قبل غریب خاندانوں کو 10ہزار روپے عیدی دی ہے تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں’ چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ ارض وطن نے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اڑان بھر لی ہے’ اب پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جب بھی اقتدار میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھ گئے’ انشاء اللہ آنے والے ایک دو سالوں میں این اے 102 سمیت فیصل آباد بھر کے تمام مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے’ افطار ڈنر کے میزبان ماسٹر عبدالرزاق’ سابق چیئرمینز چوہدری لیاقت علی کمبوہ’ ڈاکٹر عبدالقدیر’ میاں مبارک’ لیاقت غفاری’ ماسٹر جمیل و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارٹی کی سربلندی اور پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے محنت کی ہے اور اس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں’ ہماری علاقہ کے لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ ووٹ دیتے وقت کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر لیا کریں’ آپ نے جن عوامی نمائندوں کو منتخب کیا وہ آج کہاں ہیں’ کامیابی کے بعد انہوں نے آپ کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا اور آپ کے ووٹوں پر عیش کر رہے ہیں’ آج بھی چوہدری عابد شیرعلی ہی ہمارے علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے موجود ہے’ انہوں نے چوہدری عابد شیرعلی کو یقین دلایا کہ جب بھی الیکشن آیا انشاء اللہ آپ کو تاریخی کامیابی دلوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں