وزیراعظم سے انجینئر امیر مقام کی ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ( ن ) خیبرپختونخوا انجینئر امیرمقام کی پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ون آن ون ملاقات۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو ایک سالہ بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہائوس میں ہونیوالی ملاقات میں انجینئرامیرمقام اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی صورتحال بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد انشاء اﷲ خیبرپختونخونخوا آؤنگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں