وزیراعظم شہباز شریف استحکام پاکستان کی علامت ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبار جٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے کہ وزیرا عظم میاں شہباز شریف استحکام پاکستان کی علامت ہیں، ان کی قیادت کی بدولت ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے اور ملک ترقی کر رہا ہے عوام کو اپنے مسائل حل کروانے میں دلچسپی ہے۔ اس لئے عوام اراکین قومی و صوبا ئی اسمبلی بھروسہ کر رہے ہیں اور اراکین پر انحصار کر رہے ہیں عوام کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ تحریک انصاف جب بھی حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرتی ہے تو عوام تحریک انصاف کو نظر انداز کر دیتی ہے۔ ملک میں جمہوری نظام مستحکم ہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مل کر حکومت چلا رہی ہیں، موجودہ حکومت اقتدار کے پانچ سال مکمل کرے گی اور تحریک انصاف ہمیشہ ناکام رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں