وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ،ایران،آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ انکے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 25سے 30مئی 2025تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم ان ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر انکا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم 29-30مئی 2025کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں