117

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکہ کی پاکستان کے ساتھ علاقائی سیکیورٹی میں شراکت داری پر گفتگو کی گئی،پاکستان کی معاشی بحالی اور آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں امریکہ کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نجی سیکٹر کے تحت معاشی نمو پر بھی غور کیا گیا،امریکی سفیر نے پاکستانی جمہوریت کے استحکام اور آزادی اظہار رائے کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبوں میں اشتراک پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں