وزیراعظم شہباز شریف سے ثناء میر کی ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ اچیومنٹ پر مبارک باد دی۔شہباز شریف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں ثنا میر کا نام شامل ہونے پر مبارک باد دی اور بطور کپتان ان کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ثنا میر کی زیرِ قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، پر امید ہوں کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔دورانِ ملاقات ثنا میر نے کرکٹ بالخصوص خواتین کرکٹ کے مزید فروغ سے متعلق تجاویز دیں اور کہا کہ امید ہے کہ حکومت کرکٹ کے میدانوں اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے مواقع پیدا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں