وزیراعظم شہباز شریف 11 اپریل کو برطانیہ روانہ ہونگے

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف 11اپریل کو لندن جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی 12 اپریل کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے اس دورے کو اہم سیاسی اور تنظیمی مشاورت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 11 سے 13 اپریل تک لندن میں قیام کریں گے جہاں وہ پارٹی قائد نواز شریف سے اہم مشاورت کریں گے۔نواز شریف لندن میں دو ہفتے قیام کریں گے۔ اس دوران وہ ن لیگ کے اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے اور اپنی صحت سے متعلق میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق، اس دورے میں آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی، حکومت کی کارکردگی اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ بڑھانے اور پارٹی بیانیے کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جانے کا قوی امکان ہے۔میاں نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے اور لندن قیام کے دوران شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں