29

وزیراعظم عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انسانی حقوق وپارلیمانی امور پنجاب کے وزیر اور سینیٹ کے نامزدامیدوار سردارخلیل طاہرسندھو صوبائی وزیر بننے کے بعدگزشتہ روز اپنے گھرپہنچے توان کا شاندار استقبال کیاگیامسلم لیگی کارکنوں اورمسیحی برادری کے سینکڑوں رہنما انہیں گول چوک سے ریلی کی شکل میں لیکر آئے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک بہت بڑاچیلنج ہے جسے قبول کرکے حکومت لی گئی ہے اس سے قبل میاں شہبازشریف نے تو آزاداراکین کوحکومت بنانے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔اب وزیراعظم اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکرعوام کومشکلات سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں 100فیصدامیدہے کہ چولہاجلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے بہت جلدمعاشی استحکام آئے گا انہوں نے کہاکہ سمن آبادمیں اندھی ڈورسے جس نوجوان کی جان ضائع ہوئی ہے اس پر اظہارافسوس کے لئے ان گھربھی جاں گااوروزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے خاندان کی دادرسی کی بھی درخواست کروں گا۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے ایک جماعت کے اراکین پتنگ بازی کی اجازت اورپتنگ بازوں کو پکڑنے کاسوال کیاتوان سے کہاکہ جب آپ کے گھرسے کسے بچے کاجنازہ اٹھے گاتو اندازہ ہوگاکہ گھرمیں کیابیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی پہلے بھی ہوتی تھی مگردھاتی تلوار اورقاتل ڈوراستعمال نہیں ہوتی تھی۔پولیس نے توپتنگ بازی اوربچوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کے لئے اعلانات بھی کروائے مگر پتنگ بازبازنہیں آسکے۔گرفتارلوگوں کے لئے دوستوں نے مجھ سے سفارش کروائی مگرمیں نے کسی کی سفارش نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے انہیں خودبلاکرسینیٹرنامزدکیاجس پروہ ان کے اورراناثنااللہ خاں کے شکرگزارہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں