وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنظیم کا مطالبہ مان لیا

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیاسرکاری ملازمین نے آج کااحتجاج اوردھرنا موخر کر دیا۔ اسلام آباد میں آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کا آج ہونے والا احتجاج اور دھرنا موخر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چارٹرآف ڈیمانڈ کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی۔ 6رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء اللہ ہوں گے۔ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں