وزیراعظم کا اردن کے شاہ عبداللہ سے رابطہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کو ٹیلی فون کیا۔ اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم نے موجودہ صورتحال پر پاکستان کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلیے تحمل، کشیدگی میں کمی اور بامقصد مکالمے کی ضرورت ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں اردن سمیت خطے کے دیگر برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے خطے میں امن کی بحالی اور استحکام کے فروغ کیلیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے علاقائی پیشرفت پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں