41

وزیراعظم کا ”براؤن فیلڈ”پالیسی پر اتفاق رائے پیدا کرنیکا حکم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے براون فیلڈ پالیسی کے عدم نفاذ کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں اس پالیسی کے تحت مقامی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن ہونا تھی تاکہ وہ یورو فائیو معیار کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پیدا کرسکیں۔ وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ اعلیٰ ترین حکومتی شخص نے پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ فنانس ڈویژن، ایف بی آر اور اگرا سے مل کر 2ہفتے کے دوران اس معاملے پر کوئی اتفاق رائے پیدا کریں کہ سیلز ٹیکس کے استثنیٰ کے معاملے کو کیسے حل کیاجائے۔ یہ بجٹ کا وہ اقدام ہے جوفنانس بل 25میں نافذ کیا گیا تھا جس سے ریفائنری سیکٹر میں 5سے 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہونا تھی وزیراعظم آفس کے پی ایم او نے 29نومبرکے بیان کے مطابق سیکریٹری پٹرولم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندراس معاملے پر اتفاق رائے پیدا کریں، ایس آئی ایف سی نے اس حوالے سے 10 نومبر 2024کی ڈیڈلائن مقرر کررکھی تھی تاکہ پٹرولیم ڈویژن سیلز ٹیکس استثنیٰ کے معاملے کو حل کرنا یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں