26

وزیراعظم کا جون کے پہلے ہفتے روزہ چین متوقع

اسلام آباد (بیوروچیف)تقریبا550 ارب روپے کو چھونے والی ادائیگیوں کے درمیان حکومت پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری کی 13ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی)کے انعقاد سے پہلے چینی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کو ادائیگیوں کے شیڈول کو حتمی شکل دینے پر غور کر رہی ہے، جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ بیجنگ جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ چینی فریق نے اس بار اصرار کیا تھا کہ وزیراعظم شریف کا دورہ 13ویں جے سی سی کی پیروی کرے تاکہ تصفیہ طلب معاملات طے پا جائیں اور اعلی سطحی ریاستی اجلاس کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری 2 کے تحت تعاون کے روڈ میپ کو حتمی شکل دی جائے، وزیر اعظم کا دورہ جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے لیکن زیر التوا مسائل کی وجہ سے جے سی سی اجلاس کا شیڈول ابھی طے ہونا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں