وزیراعظم کا دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار دکھ

لاہور (بیورو چیف)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو انہوں نے ”ایکس”پر اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہمارے سفارتی مشنز دبئی کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ ہر ممکن ضروری معاونت اور میتوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں