وزیراعظم کی آج سعودیہ روانگی

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے’ وزیر اعظم شہباز شریف 22مارچ تک سعودی عرب کاسرکاری دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں