وزیراعظم کی راجہ ظفر الحق کی عیادت

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئر سیاستدان راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے راجہ ظفر الحق کی عیادت کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے راجہ ظفر الحق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے پارٹی اور ملکی سیاست کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں