54

وزیراعظم کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس آج بھیجنے کاامکان

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج سکتے ہیں اور اس کے ایک دن بعد صدر مملکت بدھ کو ایڈوائس پر عمل کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔وزیراعظم قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے اپنی ایڈوائس صدر ڈاکٹر علوی کو بھیجیں گے۔ قومی اسمبلی کی تحلیل، نگراں حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔ اگرچہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف نے اب تک ملاقات اور عبوری وزیر اعظم کے نام پر فیصلہ نہیں کیا لیکن اس کے باوجود حفیظ شیخ کو کئی حلقوں کا پسندیدہ ترین شخص سمجھا جاتا ہے جو عمران خان کی حکومت اور پیپلز پارٹی کی حکومت میں خزانہ کا قلمدان سنبھال چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں