31

وزیراعظم ہائوس میں مشکوک شخص داخل

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم ہائوس میں ایک مشکوک شخص داخل ہوگیا جس کے بعد پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیراعظم ہائوس میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مشکوک شخص وزیراعظم ہائوس میں داخل ہوا جسے سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص تین روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیر اعظم ہائوس میں داخل ہوا جس کے بعد سی ٹی ڈی نے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔مشکوک شخص وزیراعظم ہائوس میں داخل کس طرح ہوا سکیورٹی ادارے اس بات کی کھوج لگانے میں مصروف ہوگئے ہیں ساتھ ہی وزیر اعظم ہائوس کی سیکورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے، سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔اس حوالے سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو پاک سیکریٹریٹ سے گرفتار کیا گیا، مشکوک شخص کوئی شناخت پیش نہیں کرسکا تھا، مشکوک شخص کو پاک سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہائوس سے ملحقہ دیوار کے پاس سے حراست میں لیا گیا، مشکوک شخص کی ذہنی صورتحال جانچنے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں