58

وزیراعظم ہائوس کو مانیٹرنگ کا کام سونپنے پر غور

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت اقتصادی وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ان کے مابین بہتر رابطہ کاری کیلیے ایک اداراہ جاتی میکنزم قائم کرنے اور وزیراعظم ہائوس کو آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ کی مانیٹرنگ کا کام بھی سونپنے پر غور ہورہا ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کو ان کے ماہرین کی ٹیم کے چند اہم ارکان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم چاہیں تو ای سی سی کی صدارت خود کرنے پرغور کر سکتے ہیں۔ یہ خیال کیاجارہا ہے کہ اس سے اعلی ترین سیاسی قیادت اور اقتصادی معاملات کی سمت کا اشارہ ملتا ہے۔ کابینہ ڈویژن ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ ای سی سی کے فیصلوں کے نفاذ کی نگرانی ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں