22

وزیراعظم ہاکی کھلاڑیوں کا مستقبل بچانے کیلئے ہاکی کوسپورٹ کریں

گوجرہ(نامہ نگار)وزیرا عظم پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کا مستقبل بچانے کیلئے ہاکی کوسپورٹ کریں اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضا ہے ۔ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے مگر ٹیلنٹ کو تلاش کرکے تراشنے کی ضرورت ہے۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنا منٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا عمدہ کھیل پیش کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار خاورجاوید انٹر نیشنل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان پہلے ہی پب جی اور دوسری ڈیٹیل گیمز اورنشے جیسی لعنت کا شکار ہو رہی ہے ۔جنہیں معاشرتی برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کے فروغ کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں