وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور علیل، آرام کا مشورہ

پشاور (بیوروچیف) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پشاور سے وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق علالت کے باعث ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ نے بیمار ہونے کے باوجود آج اہم نوعیت کے سرکاری امور نمٹائے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ صحتیاب ہونے کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں