وزیراعلیٰ مریم خواتین سے سیلاب کے مصائب سن کر آبدیدہ ہو گئیں

لاہور (بیوروچیف) مریم نواز نے سیلاب زدہ گھرانے کے ساتھ کھانا کھایا، خواتین سے سیلاب کے لائے ہوئے مصائب کا ذکر سن کر آبدیدہ ہو گئیں۔ متاثرہ خواتین کو گلے لگا کر تسلیں دیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز آج وزیر آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات دیکھنے کے لئے گئیں تو انہوں نے متاثرہ گھرانے کے ساتھ کھانا کھایا۔ مریم نواز نے سیلاب زدہ گھرانے کے بچے کو خود اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا۔ حکام کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ متاثرین کوطبی سہولیات اورکھانا فراہم کیا جارہا ہے اورمتاثرین کے لیے 13ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ متاثرہ خواتین اور مردوں سے ملاقات کی اور انہوں نے شہریوں کو تمام نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلی نے پریشان حال خواتین کو دلاسا دیا، بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ کیمپ میں بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا اور کہاکہ سیلاب متاثرین کو تمام سہولتیں دینے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں