134

وزیراعلیٰ پنجاب خواتین کے مسائل پرخصوصی توجہ دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 95سردارعثمان نواز باجوہ نے کہاکہ پاکستان میں اگر چمک پرست مافیا اور انکے سہولت کاروں کا راستہ حق اور انصاف کی بالادستی کیلئے روک لیا جاتا توآج ہمارے معاشرے میں غریب اور مظلوم سفید پوش گھرانوں کی خواتین مسائل کا شکار نہ ہوتی آ ج اگر نئی وزیر اعلی پنجا ب خواتین کے مسا ئل پر تھوری سی توجہ دے تو خواتین کے بنیا د ی مسائل حل ہو سکتے ہیں ما در جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور شہید دختر مشرق بے نظیر بھٹو نے ضیائی آمریت سے لیکر اپنی زندگی کی آخری سانس تک خواتین کی فلاح وبہبود اور قیام امن کے لئے عملی جنگ کی ہے جسے آج بھی پیپلزپارٹی اسی نظریے اور احترام آدم انسانیت کی سوچ کو فروغ دینے کیلئے کو شاں ہے ہے ۔ ضلعی راہنما و ٹکٹ ہولڈر سردار عثمان نواز باجوہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنی عظیم خواتین لیڈ رزمادر ملت فاطمہ جناح ،مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو،شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو ،عظیم سماجی رہنما مدر ٹریسا اور افواج پاکستان میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر جیسی ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں