وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو بجلی کے بلوں سے مستقل ریلیف کیلئے سرگرم

لاہور (بیوروچیف) مہنگی بجلی کا سستا علاج ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو بجلی بلوں سے مستقل ریلیف کا وعدہ پوراکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کا آغاز کر دیا۔ 10ارب سے 1لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے۔ ایک ہی بجلی میٹر پر اوسطا 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھروں کو سولر سسٹم مل سکیں گے۔ پنجاب میں 550 اور 1100واٹس کے 1لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائینگے۔ جون2024میں 200 یونٹس تک کے صارفین کوسولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے ۔کامیاب صارفین کے گھروں پر سولر پینل سسٹم نصب کئے جائینگے ۔ سی ایم پنجاب سولر سسٹم کیلئے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جا سکے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ سولر پینل فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔پنجاب کو قابل تجدیدانرجی کا ہب بنائیں گے ۔زرعی ٹیوب ویلز کو بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیک اور ای بسیں آنے سے روایتی ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں