وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا فیصل آباد پہنچنے پر بے مثال استقبال کرینگے،شیخ اعجاز احمد،میاں ضیاء الرحمن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ فیصل آباد کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد کا اجلاس سٹی صدر شیخ اعجاز احمد کی صدارت میں ہوا’ اجلاس میں سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی حلقہ جات کے صدور اور جنرل سیکرٹریز’ سینئر نائب صدور’ نائب صدور’ ذیلی ونگز کے صدور و جنرل سیکرٹریزرانا عثمان منج’ رائے عرفان حیدر کھرل’ عاطف کسانہ’ علی رضا ڈوگر’ مرزا ادریس’ عصمت اکرام’ طارق قادری’ میاں کاشف پاشا’ طارق جانباز’ توصیف نواز’ ملک عباس’ فرخ ذیشان’ حق نواز غفاری’ رانا عمران’ ملک ارسلان’ مولانا ایوب سیالوی ‘ کامران بھٹی’ عامر رفیق کمبوہ’ رانا اظہر’ محمد اصغر ملک’ رانا آصف ارشد خاں’ موسی خان’ چوہدری ذوالفقار علی’ میاں شاہد ذوالفقار’ رانا خالد منج’ چوہدری سخاوت’ مولانا عزیز الرحمن’ پیر سید علی عباس شاہ’ عدنان سیالوی’ شیخ خالد لاڈا’ چوہدری ارشد’ عتیق انصاری’ملک زاہد مجید’شیخ شاہد گچھا ‘ رانا کوثر شانی’ بیگم ناصرہ پروین ‘ شمیم عارف کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے متحرک کارکنان سے کثیر تعداد میں شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ فیصل آباد کے حوالے سے ان کے تاریخی استقبال کیلئے اپنا تجاویز دیں’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد اور سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن نے کہا کہ فیصل آباد والوں نے ہمیشہ ہی اپنے قائدین کا فقید المثال استقبال کیا ہے’ اس مرتبہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی بیٹی آ رہی ہے تو ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے’ انشاء اللہ ہم ایسا تاریخی استقبال کریں گے جس کی مثالیں دی جائیں گی’ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فیصل آباد والوں کو الیکٹروبس کا تحفہ دینے آ رہی ہیں’ اس منصوبے سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے’ 20 روپے میں مسافر آرام دہ اور ماحول دوست سفر کر سکیں گے’ یہاں یہ بات میں قابل تعریف ہے کہ بزرگوں اور سٹوڈنٹس سے کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا اور وہ فری سفر کر سکیں گے’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ وعدوں کی تکمیل کی ہے’ فیصل آباد میں جتنے بھی بڑے بڑے پروجیکٹ لگے ہیں وہ سب مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگے ہیں’ ہسپتالز’ موٹرویز’ کارپٹ روڈز’ صحت کی سہولیات’ کسان کارڈ’ بلاسودقرضے’ اپنی چھت سکیم سمیت سینکڑوں منصوبے موجودہ حکومت کے ریکارڈ پر ہیں’ انہوں نے فیصل آباد کے لوگوں سے کہا کہ 29 ستمبر کو اپنی قائدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخ استقبال کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں اور ثابت کردیں کہ فیصل آباد ہمیشہ کی طرح آج بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں