8

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب ” مہم پر عملدرآمد کیاجارہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب ”مہم پر عملدرآمد کیلئے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی متحرک ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی رئوف احمد کی ہدایات پر شہر بھر میں صفائی ٹیمیں نہایت جانفشانی اور لگن کے ساتھ شہر کو چمکانے میں مصروف ہیں۔جی ایم آپریشنز عبداللہ نذیر باجوہ اور منیجر آپریشنز رانا ساجد محمود نے یونین کونسل 51 شادمان روڈ کے علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔جی ایم آپریشنزکا کہنا تھا کہ ہیوی مشینری کی مدد سے کوڑا کرکٹ سے بھرے پلاٹوں کی صفائی کرائی جا رہی ہے۔ورکرز و مشینری کی تکنیکی بنیادوں پر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ گلیوں و بازاروں کی سکریپنگ کے ساتھ ساتھ مینول سویپنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی قیادت میں ماہ صفائی کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں