وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس میں اصلاحات کے تحت3اہم فارم متعارف

لاہور (بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس میں اصلاحات کے تحت3اہم فارم متعار ف کروا دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں سسٹم بیسڈ فارم نافذ کر دئیے گئے ہیں۔پولیس کیلئے ریڈ پر جانے کا اجازت نامہ ، گرفتاری کا فارم ، ہدایات برائے تفتیش مکمل کرنا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ ریڈ پر جانے کا اجازت نامہ: ریڈ پر جانے والی ٹیم مقدمہ نمبر، نامزد ملزم کی تفصیل اور زیر استعمال گاڑی کے کوائف فارم پر لکھ کر دستخط کروا ئیگی ۔ گرفتاری فارم: اس میں ملزم کی بیماری، جسم پر تشدد کے نشانات اور ادویات کی فراہمی سے متعلق تفصیل فراہم کی جائے گی۔ تفتیشی فارم: جائے وقوعہ، تفتیشی آفیسر، شواہد اور ملزم سے کیے گئے سوالات کی تفصیل تیسرے فارم میں درج کی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم بیسڈ فارم کا اطلاق پولیس حراست میں تشدد اور ملزمان کی ہلاکت کے سدباب کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں