وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت انٹرنیز کو ماہانہ60 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرینز کو حکومت پنجاب کی طرف سے3ماہ کے بعدانٹرن شپ سر ٹیفکیٹ بھی ملے گا کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کے لئے 50فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجرا ممکن ہوگا، کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جدید ترین لرنرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا جبکہ کلائمٹ لیڈر شپ انٹرنیز کو انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کاتجربہ بھی حاصل ہوسکے گا۔کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جس کے تحت نوجوان epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں-مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے- ہر نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں