43

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے بڑی تباہی آئی قدرتی آفت سے متاثر خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت ہر ممکن امداد فراہم کرے گی ملتان شہر کی تحصیل جلالپور پیروالا میں فلڈ ریلیف کیمپ کے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو امدادی رقوم کے چیک دیئے وزیراعلیٰ نے کنگ سلیمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پی ڈی ایم اے کی طرف سے فوڈ پیکٹ اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا بعدازاں جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند پر پہنچ گئیں اور جلالپور پیروالا کے لیے مستقل حفاظتی بند تعمیر کرنے کا اعلان کیا وزیراعلیٰ نے اوچ شریف کے لیے گیلانی ایکسپریس وے پراجیکٹ اور جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے جبکہ سیلاب سے مہندم ہونے والے مکمل گھر پر 10لاکھ اور ایک کمرہ گرنے پر 5لاکھ امداد کا اعلان کیا بڑے مویشیوں کا ضیاع ہونے پر 5لاکھ اور چھوٹے جانور کیلئے 50ہزار روپے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ایک ایک فرد کا نقصان پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کو واپس نہیں لا سکتے مگر ان کے ورثاء سے پوری ہمدردی ہے وزیراعلیٰ نے کہا سیلاب کی آڑ میں موقع کا فائدہ اٹھانے اور عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبہ کے اہم شہر ملتان کے مختلف علاقہ جات میں سیلاب سے آنے والی تباہی پر اظہار افسوس اور جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کے دورہ کے موقع پر متاثرین سے اظہار ہمدردی اور جاں بحق ہونے والے اراد کے ورثاء کو 10،10لاکھ روپے کے امداد چیک پیش کرنا انسان دوستی کی مثال ہے علاقہ کے لوگوں کو ہر ممکن مالی امداد کی یقین کرا کے وزیراعلیٰ نے جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین کے دلوں میں گھر کر لیا مہندم ہونے والے گھروں کی بحالی وتعمیر کیلئے بھی مالی امداد کا اعلان کیا جبکہ پانی میں گھرے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے 4ہیلی کاپٹرز سے مدد لینے کا حکم بھی جاری کیا جس کی نگرانی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کریں گی جلالپور پیروالا میں انخلاء آپریشن کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 6شہروں میں ریسکیو آپریشن کے لیے مزید سامان پہنچا دیا گیا ہے ملتان’ مظفرگڑھ’ رحیم یار خان’ بہاولپور’ لودھراں کیلئے ریسکیو بوٹس اور دیگر سامان مہیا کر دیا گیا جنوبی پنجاب کے 6شہروں میں مزید 119 سے زائد بوٹ آپریٹرز بھی تعینات کئے گئے ہیں ملتان میں 108 بوٹس’ 109 ربڑ بوٹس اور 1130 لائف جیکٹس پہنچ گئی مظفرگڑھ میں ریسکیو آپریشن کیلئے 57 کشتیاں’ 53ربڑ بوٹس’ 683لائف جیکٹس مہیا کر دی گئی ہیں رحیم یار خان میں فلڈ ریسکیو آپریشن کیلئے 47 کشتیاں’ 44ربڑ بوٹس’ 519لائف جیکٹس فراہم کر دی گئیں بہاولپور میں 38کشتیاں’ 40ربڑ بوٹس’ 519لائف جیکٹس دی گئیں لودھراں میں ریسکیو آپریشن کیلئے 19کشتیاں’ 18ربڑ بوٹس اور 546لائف جیکٹس پہنچا دی گئی ہیں جنوبی پنجاب سمیت دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی پنجاب حکومت کے زیرانتظام ریسکیو آپریشن جاری ہے پنجاب حکومت نے جس منظم انداز میں سیلاب زدہ علاقوں میں گھرے متاثرین کو اور ان کے مال ڈنگر کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا وہ قابل تعریف ہے ضلع گجرات سے ریکارڈ مدت میں سیلابی پانی کے نکاس پر ریسکیو ادارے شاباش کے مستحق ہیں صرف چار روز میں اداروں اور عملے نے دن رات محنت کر کے عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبہ کی انتظامیہ نے جس تیزی اور تندہی سے قدرتی آفت میں گھرے افراد کو ریسکیو کیا فلڈ ریلیف کیمپوں میں ان کو پانی’ کھانا فراہم کیا ان کے مویشیوں کو چارہ اور ونڈا وپانی فراہم کیا جبکہ طبی سہولیات فراہم کیں ادویات پہنچائیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے بلاشبہ اسی جذبہ کے ساتھ ہی یہ ممکن تھا مریم نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اپنی بہترین صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر کے عوام کو بتا دیا کہ وہ صوبہ کے عوام کے ساتھ ہیں خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں