وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی فیصل آبادکا پلیٹ فارم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، سروس ڈیلیوری مانیٹرنگ کا بڑا ذریعہ بن گیا-ایم این اے شہباز بابر،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر ، سابق اراکین صوبائی اسمبلی فقیر حسین ڈوگر،میاں طاہر جمیل،رانا علی عباس خان،مہر حامد رشید و دیگر سیاسی نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی- ڈویلپمنٹ ہائی وزیز،بلڈنگز،صحت،لوکل گورنمنٹ،زراعت و دیگر متعلہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں ضلع فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار بارے آگاہ کیا گیا۔ تجاوزات کیخلاف مہم،ستھرا پنجاب مہم سمیت حکومت پنجاب کے دیگر فلاحی اقدامات،پرائس کنٹرول سرگرمیوں،شہروں میں بیوٹیفکیشن پلان سمیت مختلف امور بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ یم این اے شہباز بابر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی پالیسیوں کے ثمرات ہر صورت نچلی سطح پر شہریوں کو پہنچائے جائیں۔ اداروں میں پبلک سروس ڈیلیوری کی خصوصی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کا اجلاس میں کہنا تھاکہ واساکی 14سکیموں میں سے 8سکیموں کے ورک آرڈر جاری ہو چکے۔ شہر کی سڑکوں پر پیچ ورک،پارکوں کی حالت بہتر کرنے،خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی ہدایت کردی ہے-سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے اجلاس میں کرائم کنرول اور ضلع پولیس کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں